تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل 1300کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بناسکتا ہے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ اور دیگرحکام نےمیزائل تجربے مشاہدہ کیا.

میزائل تجربے کا کا  مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

صدر اور وزیراعظم نے غوری میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنس دانوں کو مبارک باد پیش کی.

تجزیہ کاروں کے مطابق اس میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان نے700کلومیٹر تک خشکی اور سمندر میں مار کرنے والے ”بابر“کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو مختلف قسم کے ”وار ہیڈ“لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

Comments

- Advertisement -