پیر, جون 15, 2026
اشتہار

پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا "پانڈا بانڈ” کامیابی سےجاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا "پانڈا بانڈ” کامیابی سےجاری کر دیا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان نے 1.75 ارب یوآن کے بانڈز پر 8.8 ارب یوآن کی پیشکشیں موصول کی، پاکستان کو پانڈا بانڈ پر 5 گنا زیادہ ڈیمانڈ کی پیشکش ہوئی، پاکستان کو صرف 2.5 فیصد کی پُرکشش شرح سود پر پانڈا بانڈ کی پیشکش ملی۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر بھرپور اعتماد ہے پاکستان استحکام سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب ایک نئے معاشی باب کا آغاز کر رہا ہے۔

Image

پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈ کے ذریعے چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی اور گہری کیپیٹل مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔

پانڈا بانڈ کا یہ اجرا پاکستان کی مالیاتی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے ملک اپنی فنانسنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔

پاکستان اب روایتی مالیاتی ذرائع کے ساتھ ساتھ مارکیٹ بیسڈ فنانسنگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پانڈا بانڈ کے ذریعے پاکستان پہلی بار چینی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گا، جو پاکستان کی معاشی بحالی اور عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

پانڈا بانڈ پروگرام کا مجموعی حجم ایک ارب امریکی ڈالر رکھا گیا ہے، جب کہ ابتدائی اجرا 250 ملین امریکی ڈالر کے مساوی ہوگا۔ اس اجرا کو ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کی معاونت حاصل ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں