جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پاکستان نے مقامی ساختہ سیٹلائٹ ’’ای او2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے دوسرا مقامی ساختہ سیٹلائٹ ’’ای او2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا، سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان نے خلائی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا ای او2 سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا، اسپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے ای او2 لانچ کرکے اہم سنگ میل عبورکیا۔

اسپارکو کا ای او2 منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کےلیے اہم ڈیٹا فراہم کرےگا، سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائےگا۔

پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوگیا، مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی، سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام میں ای او2 مددگار ثابت ہوگا، پاکستان میں مقامی ای او2 سیٹلائٹ کی تیاری میں خودانحصاری کی طرف بڑا قدم ہے۔

فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ نے بتایا کہ سیٹلائٹ اسپارکو کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مقامی طور پر تیار کیا گیا، ای او2 کی تیاری مکمل طور پر اسپارکو کے انجینئرز نے کی۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں