تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

شہری کی موت پرقانون کے مطابق عمل کیا جائےگا‘ امریکی سفیردفترِخارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیرکودفترِخارجہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور دو شہریوں کے زخمی  ہونے پر پاکستان نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے قانون پر عمل درآمد  کا کہا ہے۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف مبینہ طور پر نشے میں تھے‘ حادثے کے بعد پولیس کے روکنے پر ان کا موقف تھا کہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے‘  فوراً ہی امریکی سفارت خانے سے ایک دوسری گاڑی آگئی  جس میں امریکی سفارتی اہلکار روانہ ہوگئے ‘ جبکہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔

 سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفترخارجہ طلب کرکے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پرپاکستان کے قانون اور ویانا کنونشن کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

 اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں  متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ سے ہم دردی ہے۔

  امریکی سفارتی اہلکارنے نوجوان کو کچل ڈالا،مقدمہ درج

جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے امریکی  ملٹری اتاشی جوزف امونئیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افسوس ناک واقعے پر پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کوہسار میں جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق بیگ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ امریکی سفیر کرنل جوزف نے گزشتہ روز ٹریفک سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا تھا  اور دوسری گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق حادثہ ڈرائیورکی تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفارتی اہلکار کو استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں اس کا فیصلہ دفترِ خارجہ کا اختیارہے‘ اسلام آباد پولیس نے اس معاملے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے خلافِ آئین کام انجام دیا ہے‘ کسی بھی جرم میں ملوث سفارتی اہلکار کو محض  حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اس کا سفارتی کارڈ دیکھ کر نہیں چھوڑا جاسکتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -