جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 2018 میں ایک ہزار 50 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 بچے اور خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں