تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پی ایس ایل 6: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

لاہور: پی ایس ایل سیزن سکس کا میلہ سجنے میں تین روز باقی ہے، مگر شائقین کرکٹ میدان میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ، اب ان کا انتظار ختم ہوا ہے اور پی ایس ایل سیزن سکس کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کے اعلان کے بعد بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ پر یہ ٹکٹ خریدے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ابتدائی مراحل میں صرف کراچی کےمیچز کی ٹکٹ دستیاب ہیں، ٹکٹس کی قیمت 500روپے سے 5000روپے تک ہے، پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صرف7ہزار500افراد کوبیٹھنےکی اجازت ہوگی۔

خریدار آن لائن ٹکٹ خریدنے کےلیےشناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا استعمال کرے گا، جس کے فوری بعد موبائل نمبر پر ویب سائٹ کی جانب سے ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، خریدار ٹوکن نمبر ایزی پیسہ یا جاز کیش کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کرسکے گا۔

گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے ‏بعد پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، پی سی بی کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ‏

ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے ‏جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

دوسری جانب پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردئیے ‏ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل؛ ٹکٹوں اور تماشائیوں کیلیے پروٹوکولز کا اعلان

یشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز:‏
‏ حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی ‏‏(فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل )‏
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز:‏
‏ فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر) ، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ‏، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر)۔

Comments

- Advertisement -