تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

رنگ ونور کی برسات میں پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم، چوکوں چھکوں کی برسات کے ساتھ پی ایس ایل سیزن 7 کا شاندار آغاز آج ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہے، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے، پی ایس ایل کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے،میدان بھی رنگ برنگی لائٹس سےجگمگا اٹھا، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، مرکزی راستے اوردرختوں کو چھوٹی چھوٹی لائٹس لگا کرروشن کیا گیا ہے۔

گراؤنڈ کے فرنٹ پر دلکش اسٹیج بنایا گیا ہے، ستاروں کی جھرمٹ میں ایونٹ کا شاندار افتتاح ہوگا،  افتتاحی تقریب تقریباً شام ساڑھے 6بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگی ، تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے بارے میں اہم معلومات

افتتاحی تقریب کی خاص بات پیراگلائیڈرز کا 10 ہزار فٹ کی بلندی سے نیشنل اسٹیڈیم میں اترنا ہے، پیراگلائیڈرز کی حیران کردینے والی پرفارمنس ٹیلی ویژن اسکرین پر ریکارڈ نشر کی جائے گی۔

پاکستان کے دورے پر موجود معروف انگلش فٹبالر مائیکل اوون بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کےدوران وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی چلایا جائے گا۔

اسے بھی پڑھیں: کراچی :پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں شامل 19 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔Imageپاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں فلو اسپورٹس ، نیوزی لینڈ میں اسکائی این زیڈ ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔Imageپاکستان میں لائیواسٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نےاو ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو مندرجہ ذیل علاقوں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -