دوحا: آئندہ سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے پندرہ بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پندرہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، ویسٹ انڈیز کے ساتھ کیرون پولارڈ، سنیل نرائن، ڈوین براؤو، ڈوین اسمتھ اور سیمیئول بدری ہونگے۔
سری لنکن کرکٹرز تھیسارا پریرا، تلکارتنے دلشان اور اجنتا مینڈس، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرینگے، گرانٹ ایلیئٹ اور جمیز فرینکلن، پروٹیاز کھلاڑی رچرڈ لیوی اور رابن پیٹرسن۔ انگلش ٹیم کیجانب سے ٹم بریسنن اور مائیکل کاربیری کے علاوہ آسٹریلیا سے بریڈ ہوج نے بھی پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی پاکستان سپر لیگ آئندہ سال چار فروری سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔