جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں داخل، نیا پرومو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (16 نومبر 2025): پاکستان سپر لیگ کے 10 سال مکمل اور اب یہ نئی دہائی میں داخل ہو رہی ہے جس کا نیا پرومو جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار دنیا کی سر فہرست مشہور کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ہر سال اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کے جذبات کو گرماتے ہیں۔

پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہوئے اور اب وہ ایک نئی دہائی میں داخل ہو رہی ہے۔ 5 ٹیموں سے شروع ہونے والا پی ایس ایل کا سفر 6 ٹیموں کے ساتھ دسویں سال تک پہنچا۔

تاہم اب پاکستان سپر لیگ چھ سے بڑھ کر 8 ٹیموں کے ساتھ پہلے سے بڑی اور مضبوط ہونے کو تیار ہے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور ملتان کے علاوہ مزید دو شہروں کو نمائندگی ملے گی۔ یہ شہر فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور مظفر آباد میں سے ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک سری لنکا تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے اس سب سے بڑے کرکٹ میلے کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔

اس پرومو میں پی ایس ایل کے 10 سالہ سفر کی کامیاب داستان کی مختصراً جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے اس پرومو کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور اجرا کے چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں صارفین کو اس دیکھ کر پسندیدگی اور آرا کا اظہار کر چکے ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں