جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول بالآخر سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول بالآخر سامنے آگیا، 26 مارچ کو منعقد ہونے والے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کرانے کی تجویز دی گئی ہے، تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں شیڈول پر بات ہوئی، سب کی تجاویز جاننے کے بعد اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ کو شروع ہوگا، 22 سے 25 تاریخ تک پریکٹس سیشنز کا انعقاد کیا گیا جائے گا، روایتی طور پر پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ٹیم کا ہی ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین سے مقابلہ کریں گے۔ میچز لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں بھی میچز کروانے کا اعلان کیا ہے، 28 مارچ کو زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے فلڈ لائٹس میں ہوگا۔

کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں ہونا ہے، الیمنیٹر ون کا انعقاد اگلے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔

اسی وینیو پر 5 مئی کو الیمنیٹر ٹو ہونا ہے، فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا، گوکہ میزبان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا البتہ امکان یہی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم پر ہی انعقاد ہو۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل!

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ نئی ٹیمیں پنڈیز، حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین اور سیالکوٹ اسٹالینز بھی شرکت کررہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں