ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

‌طیاروں ‌کو ایندھن‌ کی ‌فراہمی‌ سے متعلق ‌اہم ‌فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک‌ میں ‌طیاروں ‌کو ایندھن‌ کی ‌فراہمی‌ سے متعلق ‌اہم ‌فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ‌آنے والی ‌غیرملکی ‌ایئرلائنز کو واپسی‌ کا فیول ‌ساتھ ‌لانے کی ‌ہدایت کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان‌ ایئرپورٹس‌ اتھارٹی‌ نے ایندھن‌ ‌پالیسی کا ‌نوٹم ‌جاری ‌کر دیا ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی‌ ایئرلائنز کو پاکستان ‌میں ‌محدود ‌مقدار میں ‌ایندھن‌ فراہم ‌کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ‌ایئرلائنز کو ضرورت‌ کے مطابق ‌پورا ایندھن ‌فراہم ‌کیا ‌جا رہا ہے تاہم انٹرنیشنل ‌ایئرپورٹس‌ پر آنے والی‌غیرملکی ‌ایئرلائنز کو اضافی ‌جیٹ ‌فیول ‌لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ‌ایئرلائنز کو پاکستان‌ میں‌طلب ‌کے مطابق ‌ایندھن‌ فراہم نہیں کیا جا رہا آج کراچی ‌سے دوحہ ‌جانے والی ‌غیرملکی پرواز کو ایندھن ‌کے لیے مسقط‌اترنا پڑا۔

اضافی‌ فیول ‌ساتھ لانے کے باعث ‌غیرملکی ‌ایئرلائنز مسافروں ‌کا ‌سامان اور کارگو ‌چھوڑ رہی ‌ہیں۔

پاکستان ‌میں ‌جیٹ ‌فیول 200 روپے لیٹر اضافے کے بعد 388 روپے لیٹر ہو چکا ‌ہے۔ غیرملکی ‌ایئرلائنز کو ایندھن ‌سے متعلق‌ نوٹم 31 مارچ ‌تک ‌کیلئے جاری‌ کیا گیا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں