The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے پاک بھارت دوستی بس سروس معطل کردی

اسلام آباد: پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد پاک بھارت دوستی بس سروس بھی معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے اور یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بس لاہور سے نئی دہلی جبکہ امرتسر بس لاہور سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر تک جاتی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق

شیخ رشید نے آج کھوکھراپار اور مونا باؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت سے باہمی تجارت آئندہ احکامات تک معطل رہے گی۔

ترجمان وزارت تجارت کے مطابق بھارت سے تجارت کی معطلی پر فوری عملدرآمد ہوگا، ٹریڈ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں