پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ پیر یا جمعہ کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے، کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا، احتجاج سے متعلق تمام آپشنز وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تمام آپشنز سامنے رکھ کر معاملہ حل کریں، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق جمعہ یا پیر کو حتمی فیصلہ کرنے پر بات ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ طے کیا گیا پیر یا جمعہ کو حتمی فیصلہ کریں گے۔
Had a productive meeting with the Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif. Briefed him on the ICC matter, and he directed that we resolve it while keeping all options on the table. It was agreed that the final decision will be taken either on Friday or next Monday. pic.twitter.com/6SOvNdLceW
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 26, 2026


