پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

خلیجی ممالک میں 8 لاکھ ملازمتیں : پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے رواں برس شہریوں کے لیے خلیجی ممالک میں آٹھ لاکھ ملازمتوں کا ہدف مقرر کرلیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں ساٹھ ہزار کا اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکستان نے 2026 میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں آٹھ لاکھ پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اور بیرونِ ملک روزگار کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

خلیج ٹائمز نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کے یہ اقدامات ملکی معیشت کی بہتری کے لیے نہایت اہم قرار دیے گئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کیا پاکستان رواں برس متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آٹھ لاکھ ملازمتوں کے حصول کا ارادہ رکھتا ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں ساٹھ ہزار کا اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی افرادی قوت کی برآمد سات لاکھ چالیس ہزار تھی، جبکہ 2026 میں اس تعداد کو آٹھ لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں نوے لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریباً چالیس ارب ڈالر وطنِ عزیز بھجوائے۔

خلیج ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی نے بھی صحت اور زراعت کے شعبوں میں دس ہزار پانچ سو ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں۔

ماہرین کے مطابق بیرونِ ملک روزگار کا فروغ، ہنر مندی میں اضافے اور ملکی اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں