تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

کراچی: پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا، قومی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن پررہنےکیلئےآخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

نیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 335 رنزکےتعاقب میں232رنزپرڈھیرہوئی، لیگ اسپنراسامہ میرنے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، وسیم جونیئر نے3 اور حارث رؤف نےدو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 60 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز وار نہ سہ سکا، ڈیرل مچل 34، مارک چمپن 46، ٹام بنڈل 23 رنز بناسکے۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم کی ریکارڈ سینچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا، سلمان علی آغا نے 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میچ کے ۤآخری لمحات میں شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز بناکر کر ٹیم کے مجموعے کو 334 رنز تک پہنچایا،اس کے علاوہ شان مسعود 44، محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بینجمن لسٹر اور ایش سودھی کے ہاتھ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

چوتھے ون ڈے کے لئے قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں تھیں، اوپنر امام الحق، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز اور نسیم شاہ کی کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -