گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے کےلیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
سلمان علی آغا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر اورعرفان خان بھی موجود ہوں گے۔
اس کے علاوہ جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابراراحمد اور سفیان مقیم کو بھی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے زمبابوے اور مہمان پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل بلاوائیو میں شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 4 بجے شروع ہوگا۔