The news is by your side.

Advertisement

‘پاکستان ٹیم میں ایک بیٹسمین کی کمی تھی’

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک ایسے ماحول میں انگلینڈ آمد ہوئی جب یہاں کوویڈ19 کی وباء پھیل رہی تھی، یقیناًایک قابل ستائش عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے دوران پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی مگر شاید اس ٹیم میں ایک بیٹسمین کی کمی رہ گئی۔

سابق انگلش کپتان نے کہاکہ ان کے لیے سب سے حسین لمحہ وہ تھاکہ جب آخری ٹیسٹ میچ میں زیک کرولی 267 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تو پویلین واپس لوٹنے پر مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی، یہاں تک کہ پاکستان ٹیم کی بالکونی میں کھڑےتمام لیجنڈز حتیٰ کہ کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے بھی زیک کرولی کے لیے تالیاں بجائیں۔

ناصر حسین نے کہا کہ مجموعی طور پر سیریز ایک اچھے ماحول میں مکمل ہوئی جس پر انہیں خوشی ہے۔

شین وارن:

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنرشین وارن کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کو انگلینڈ میں کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو پہلا ٹیسٹ لازمی جیتنا چاہیے تھا مگرمجموعی طور پر اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کی شاندار ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا، اسپنر یاسر شاہ اور نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شین وارن نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز اور انگلینڈ کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کے سامنے بہتر کھیل پیش کرنےوالی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں