پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق قائد انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم جیسی پرفارمنس دے رہی ہے امید ہے بھارت کیخلاف جیتیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی آکشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میچ جیتے گی، انضمام نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملنی چاہیے۔
پاکستان کے چند عظیم بیٹرز میں سے ایک انضمام الحق نے مزید کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں، اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔
انضمام الحق نے کہا کہ ہم جو کھلاڑی دیکھ رہے تھے ہم اس کے کافی قریب پہنچ گئے تھے، ہم نے جو ٹیم منتخب کی ہے وہ ایک اچھی اور بیلنس ٹیم ہے۔
سابق قومی کپتان کا پاکستان سپر لیگ کی کامیاب آکشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اس پر سب کو مبارک ہو۔
پی ایس ایل 11 نیلامی: کون سب سے مہنگا اور سستا کھلاڑی، کن کرکٹرز کو کوئی خریدار نہ ملا؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


