دبئی(20 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات حاصل کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کل ہونے والے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے میچ سے قبل اپنی پری میچ پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی ہے، دبئی میں پاکستان ٹیم کے کپتان کی پری میچ کانفرنس شیڈول تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


