منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ میں‌ پیش قدمی کیلیے گرین شرٹس کا چنئی میں پڑاؤ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلا پڑاؤ چنئی میں ڈال لیا ہے جہاں وہ اپنے دو میچز کھیلے گی۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ ورلڈ کپ کے سفر کے ساتھ ٹیمیں بھی سفر کرتے ہوئے اپنے اگلے میچز کے لیے نئے شہروں میں پہنچ رہی ہیں۔ پاکستان نے بھی چنئی میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

گرین شرٹس چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں کل (پیر) کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ اسی میدان میں جمعہ 27 اکتوبر کو اب تک میگا ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والی جنوبی افریقہ کے مدقبال ہوگی۔

@bobby_king_.56 پاکستانی ٹیم چنئی پہنچ گئی پاکستان اپنا اگلا میچ سوموار کو چنئی میں افغانستان کے خلاف کھیلے گا #icccricketworldcup2023 #PakistanZindabad #IndiaNews #india #PakvsAfghanistan #TeamPakistan #cwc2023#INDvsAUS #ideastime #viwesproblem #problem #foryoupage #DattKePakistani #CWC23 #WeHaveWeWill #AFGvsBAN ♬ original sound – ᴀᴢ_ᴅɪᴛᴢ

 

پاکستان ٹیم گزشتہ روز بنگلورو سے چنئی پہنچی اور دن بھر آرام کیا۔ گرین شرٹس آج تین گھنٹے چیپک اسٹیڈیم میں پریکٹس کر کے کل کے میچ کے لیے اپنے ترکش کے تیروں کی آزمائش کریں گے۔

افغانستان ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف گیم پلان بتا دیا

اب تک جاری میگا ایونٹ میں پاکستان اور افغانستان نے چار چار میچز کھیل رکھے ہیں پاکستان دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جب کہ افغانستان نے ہاتھ صرف ایک فتح آئی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری دسویں نمبر پر ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں