ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

گرین کیپس ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والی ٹیم بن گئی۔

قومی ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تو اس کے خلاف پاکستان ٹیم کی یہ مسلسل 13 ویں کامیابی تھی

- Advertisement -

اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ افغانستان کے پاس تو جو اس نے آئرلینڈ کے خلاف لگاتار 12 کامیابیوں کے ساتھ حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔نوجوان بیٹسمین حیدر علی 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، خوشدل نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں