جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار کرلیا گیا، قومی ٹیم 5 جولائی کے بجائے جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم 27، 28 جون کی درمیانی شب انگلینڈ روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انگلش بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ کا انتظام کیا ہے، 26 جون کو طیارہ قومی ٹیم کو لینے کے لیے لاہور پہنچے گا۔

پی سی بی نے سیریز کی تیاری کے لیے انگلش بورڈ سے جلد روانگی کی درخواست کی تھی، کھلاڑی برمنگھم میں کچھ دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد پریکٹس کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اس سے قبل 29 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، حسن علی فٹنس، محمد عامر اور حارث سہیل نجی مصروفیات کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں