site
stats
پاکستان

اڑی حملہ: بھارت میں قید پاکستانی نوجوان بے گناہ نکلے

نئی دہلی: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے تحقیقات کے دوران اڑی حملےمیں سہولت کارقرار دیے گئے دوپاکستانی نوجوانوں بے گناہی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی بچےفیصل اوراحسن بے گناہ ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے نےاڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکوں کوکلین چٹ دے دی۔

دوبے گناہ پاکستانی نوجوان بھارت میں قید

اڑی حملے میں پکڑے گئےپاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیاکےمطابق دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔

uri-post-1

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کیس بند کرکے خصوصی عدالت کو رپورٹ سے آگاہ کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی‘ فیصل حسن،احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کےتحت پاکستان واپس بھیجاجائےگا۔

uri-post-2

یاد رہے کہ بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والےپاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق اُڑی واقعہ ستمبردو ہزارسولہ میں پیش آیا۔ بھارتی بیس کیمپ پر حملے میں کئی فوجی مارے گئے تھے، ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top