تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی آئی کا بدترین مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے مقامات کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے لیے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف بیک وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اتوار کو احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی کراچی میں شاہراہ قائدین، لاہور میں لبرٹی چوک، اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

فیصل آباد میں گھنٹہ گھر، پشاور میں ہشت نگری، سکھر اور کوئٹہ میں مقامی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان میں چوک شاہ عباس، لودھراں میں کاظمی چوک، لیہ میں یادگار چوک اور چوک اعظم اور وہاڑی میں گوال چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں شہر سلطان، بہاولنگر میں بلدیہ روڈ، خانیوال میں انصاف مرکز جبکہ کبیر والا اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک پر احتجاج ہوگا

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ راجن پور میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ، بہاولپور میں فوارہ چوک، رحیم یارخان میں دعا چوک، خانپور اور نواکوٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملک گیراحتجاج کی کال دیدی

اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ بدلنےکیلئےخود تیار نہ ہو، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم غریب اور متوسط طبقے پر گرایا ہے، ہر شخص مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکار بھی شکایت کر رہے ہیں کہ نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، مہنگائی کا طوفان ملک میں کھڑا ہوگیا ہے، 19جون اتوار کو عمران خان نے مہنگائی کیلئےپرامن احتجاج کی کال دی ہے، اہلیان کراچی مہنگائی کیخلاف کل لازمی گھروں سے نکلیں۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان، مائیں، بیٹیاںکل اللہ والا چوک پر 8 بجے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں، عمران خان کل 10 بجے پوری قوم سےخطاب بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -