The news is by your side.

Advertisement

بلاول نےکرپشن کے ایسے طریقے ایجاد کیے کہ دنیا حیران ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول نےکرپشن کے ایسے طریقے ایجاد کیےکہ دنیا حیران ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاست والد کی کرپشن کی اسیر ہے، حادثاتی چیئرمین کا المیہ ہے کہ کرپشن کادفاع کرتےہیں، بلاول نےکرپشن کےایسےطریقےایجادکیےکہ دنیاحیران ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نےاپناپیٹ کاٹ کربی آئی ایس پی کی حمایت کی مگر بلاول کے والد نے فنڈز کو جیالوں اور متوالوں کیلئےاستعمال کیا۔

مرادسعید نے کہا کہ حکومت گرانےکا خواب باپ بیٹےکو دن رات پریشان کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کر دی

 

واضح رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورت حال پر غریب خواتین سے ایک ہزار روپے چھین رہے ہیں، غریبوں سے ایک ہزار روپے چھیننے والوں پر لعنت ہو، لوگوں سے کہتا ہوں کہ سندھ حکومت سے مل کرعدالت میں کیس کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگوں کو نکالنا غریب دشمنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کو نکالنا ظلم اور زیادتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں