تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان کا درجہ حرارت انتہائی حد تک بڑھنے کا خطرہ

اسلام آباد: موسم کی تغیراتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے پاکستان میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ پچاس برس کے دوران جنوبی ایشیاء کے متعدد علاقوں کے درجہ حرات میں ہولناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

جرمنی کے نشریاتی ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے متعدد علاقوں کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خطرہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت بڑھ گیا تو سایہ دار مقامات پر رہنا مشکل ہوسکتا ہے۔

پڑھیں: گرم موسم بھالو کو انسان کے لیے مزید خطرناک بنانے کا سبب

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موسمی صورتحال اسی تیزی سے تبدیل اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا تو عین ممکن ہے کہ جنوبی ایشیاء کی انسانی آبادیاں ویران ہوجائیں اور اس خطے میں کسی زندہ مخلوق کا نام و نشان باقی نہ رہے۔

 

موسم کی تغیراتی تبدیلیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت ہرسال بڑھ رہی ہے اسی باعث رواں برس بلوچستان کے علاقے سبی کا درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ ماہرین کے مطابق زمین کا درجہ حرارت جس تیزی سے کم ہورہا ہے اُس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ 2100 عیسوی میں جنوبی ایشیا کا درجہ حرارت انسان برداشت نہ کرسکے خاص طور پر پاکستان کے علاقے بلوچستان کا درجہ حرارت انسانی برداشت سے باہر ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: موسموں کی بے مہری کا شکار ۔ موہانو قبیلہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ آنے والی تین دہائیوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوسکتا ہے جس سے زرخیز علاقہ بھی متاثر ہوگا اور اس خطے میں اناج کی قلت پیدا ہوجائے گی ساتھ ہی گرمیوں کے موسم میں ایسی لو چلے گی جس سے انسانوں کا بچنا ناممکن ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -