تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کا کروز میزائل’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاکستان نے آبدوزسے فائر کئے جانیوالے پہلے کروز میزائل ’’ بابر تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 450 کلومیٹر تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے فائر کئے جانیوالے پہلے کروز میزائل ’’ بابر تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا تجربہ پاکستان کے سمندری حدود میں کیا گیا اور زیر آب موبائل پلیٹ فارم سے داغے گئے میزائل نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے ’’ بابر تھری‘‘ میزائل زمین سے مار کرنیوالے کروز میزائل ’’ بابر ٹو‘‘ کا نیا ورژن ہے جو سمندر سے ہدف کو نشانہ بناتا ہے یاد رہے کہ بابر ٹو کا گزشتہ برس دسمبر میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ’’ بابر تھری‘‘ میزائل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جس میں انتہائی جدید گائیڈینس اینڈ نیوی گیشن فیچرز موجود ہیں،یہ میزائل مختلف اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس صلاحیت کا حصول پاکستان کی جانب سے ایک بڑے سنگ میل تک پہنچنے کا ثبوت اورپڑوس میں اپنائی جانیوالی نیوکلیئر اسٹریٹیجز کے موزوں ردعمل کی حکمت عملی کا اظہار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل ، کمانڈر نیول اسٹرٹیجک فورس کمانڈ ، سائنسی اسٹرٹیجک اداروں کے افسروں اور سائنسدانوں نے میزائل تجربہ دیکھا۔

دوسری جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی اس غیر معمولی کامیابی پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے بھی بابر تھری کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد اور میزائل تیار کرنے والی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -