بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاکستان جی ایس پی پلس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان جی ایس پی پلس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا۔

یورپی یونین کی جاری جی ایس پی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی 7.1 ارب یورو کی برآمدات نے جی ایس پی پلس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

پاکستان نے جی ایس پی پلس سہولت سے ریکارڈ 95.1 فیصد استفادہ کیا اور اسکیم کے تحت دنیا بھر میں سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک رہا۔

پاکستان نے انسداد تشدد قانون کے نفاذ کے لیے اہم قواعد و ضوابط منظور کیے، بلوچستان، اسلام آباد میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے نئے قوانین منظور کیے گئے، پاکستان نے سزائے موت کے دائرہ کار میں کمی کی ہے۔

رپورٹ میں جبری مشقت سے متعلق آئی ایل او پروٹوکول کی توثیق سمیت پاکستان کی اہم پیشرفت کا اعتراف کیا گیا اور غیررسمی شعبے کے کارکنوں کو رسمی معیشت کا حصہ بنانے کے لیے پاکستانی اقدامات کا ذکر کیا گیا۔

ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پالیسی اقدامات کا رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عدالتی خودمختاری، اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی سے متعلق چیلنجز اب بھی برقرار ہیں۔

خواتین کیخلاف تشدد، چائلڈلیبر، جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت تمام جی ایس پی پلس ممالک کو 2027 کے نئے نظام کے تحت دوبارہ درخواست دینا ہو گی۔

پاکستان سمیت موجودہ جی ایس پی پلس ممالک کو 2028 کے اختتام تک عبوری مہلت دی جائےگی۔ قدرتی آفات نے پاکستان میں جی ایس پی پلس اصلاحات پر عملدرآمد کی رفتار متاثر کی۔ جی ایس پی پلس ممالک کو 2027 کے نئے جی ایس پی نظام کے تحت دوبارہ درخواست دینا ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں