site
stats
کھیل

اذلان شاہ: پاکستان نے کینیڈا کو تین گول سے شکست دے دی

ایپو: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکردیا، پہلے کوراٹر میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی تاہم گیند کو گول نہ پہنچا سکے۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان کے قادر کے پے درپے گول کی بدولت دو صفرکی برتری حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، چوتھے اورفیصلہ کن کوراٹر میں کینیڈا نے گول کرکے خسارہ کچھ کم کیا۔

تریپنویں منٹ میں پاکستان کے محمد ارشد نے تیسرا گول اسکور کیا اور پاکستان نے میچ تین ایک سے جیت لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top