ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اوربنگلہ دیش آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے -
The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اوربنگلہ دیش آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا اہم ٹاکرا آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ایڈن گارڈن کلکتہ میں ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم مشرفے مرتضیٰ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پاکستانی ٹیم کا خاص حربہ اس کا باوٗلنگ اٹیک ہوگا اورمحمد عامر، وہاب ریاض اورعرفان کی جانب سے میچ میں اہم کردارمتوقع ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی جو کہ ایک طویل عرصے سے فارم سے باہرہیں، تاہم ٹیم کوچ وقاریونس ان کے حوالے سے انتہائی پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں فارم میں آنا ایک منٹ سے بھی کم کا کام ہے، آفریدی اپنی بوم بوم پرفارمنس سے محض ایک اچھی اننگ کی دوری پرہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش بھی آج کے میچ کوانتہائی اہم سمجھ رہا ہے، پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف ناقابلِ شکست رہا ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم میں سومیا سرکاراورتمیم اقبال پاکستانی باوٗلرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں جبکہ الامین حسین کی باوٗلنگ پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیٖڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کوٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش پربرتری حاصل ہے۔

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کے خلاف ناقابل شکست ہیں، چارمیچزمیں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپرنومیچزکھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے سات اوربنگلہ دیش کی ٹیم نے دومیچزمیں کامیابی حاصل کی ہے۔

رواں ماہ ایشیا کپ میں بنگال ٹائیگرزنے گرین شرٹس کو ہوم گراوٗنڈ پر شکست دی تھی جس کی ایک جانب انہیں نفسیاتی برتری حاصل ہے تو دوسری جانب یہی فتح ان کے لئے خوف کا سبب ہے کہ شاہین آج اپنی شکست کا بدلہ لے کررہیں گے

کلکتہ میں دونوں ٹیمیں آج پہلی بارٹکرائیں گی، بنگلہ دیش نے اس میدان میں آخری میچ انیس سونوے میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا، دوسری جانب پاکستان اس میدان میں ہمیشہ فاتح رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں