بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

4 شہروں‌ کے ایئرپورٹس کو جدید انداز میں تعمیر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 فروری 2026): ملک کے 4 شہروں کے ایئرپورٹس کی اپ گریڈ کر کے جدید انداز میں تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سکھر، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور میرپور آزاد کشمیر کے ایئرپورٹس کو نئے انداز سے تعمیر کیا جائے گا، جب کہ خضدار میں غیر فعال ایئرپورٹ کی بحالی کا منصوبہ بھی پیش نظر ہے۔

ڈی جی پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جب کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔

ڈی جی پی اے اے کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات

ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کے مطابق طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن اور پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ جلد ہی سب سے پہلے لاہور ایئرپورٹ پر جدید برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔ جب کہ پہلے مرحلے میں جلد ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس نصب کر دیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں کراچی، لاہور اور باچا خان ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹس نصب ہوں گے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں