بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مسلح افواج کے سربراہان کا اجلاس، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افراد کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورت حال، روایتی ڈاکٹرائن و آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا کی تازہ صورت حال، قومی حکمت عملی کے تحت اقدامات پر غور کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور جاری بربریت کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، فورم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ضروری ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے، افواج مربوط سیکیورٹی اسٹریٹیجی کے تحت ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے کہا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں