ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان آج آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن میچ کھیلے گا

اشتہار

حیرت انگیز

موہالی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج اپنا آخری گروپ میچ موہالی میں آسٹریلیاکےخلاف کھیلےگا، جیت کی صورت میں بھی قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے مشروط ہیں۔

ورلٹ ٹی ٹوئنٹی میں پوائنٹس ٹیبل پربھارت چارپوائنٹس کے ساتھ موجود ہے، پاکستان اگر آج آسٹریلیا کے مقابلے میں فتح یاب ہوتاہے اورآسٹریلیا میزبان ٹیم بھارت کو ہرا دیتا ہے تو تینوں ٹیموں کے چارپوائنٹس ہوجائیں گے جس کے بعد فیصلہ رن ریٹ پرہوگا۔

پاکستانی شاہینوں نہ صرف میچ جیتنا ہے بلکہ اچھے مارجن سے آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی کہ معاملہ اگررن ریٹ تک جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں اپنی جگہ بناسکے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کررہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں