جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان تیسراون ڈے آج کھیلاجائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنےکی کوشش کریں گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے اور فاتح ٹیم جیت کی صورت میں سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے امکانات بھی روشن کر لے گی۔

- Advertisement -

سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کے 90 پوائنٹس ہو جائیں گے اور ساتویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش سےصرف دوپوائنٹ کا فرق رہ جائےگا۔

دوسری جانب تیسرا ون ڈے ویسٹ انڈیز کے جیتنے کی صورت میں آٹھویں پوزیشن پرموجود پاکستان کے پوائنٹس 88 جبکہ نویں پوزیشن پرموجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 85 ہوجائیں گے۔


دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی


پاکستان نےتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےدوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزکو74رنزسےشکست دے دی۔ حسن علی نےپانچ وکٹیں حاصل کیں تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےبابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائےتھے۔انہوں نے132 گیندوں پرسات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے125 رنز بنائےاورناٹ آؤٹ رہےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں