تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان کورونا وبا سے بہت جلد چھٹکارا پالے گا، چینی سفیر

اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں جدید آئسولیشن اور وبائی امراض کے اسپتال کی 40 روز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پختہ یقین ہے پاکستان کورونا وبا سے بہت جلد چھٹکارا پالے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اوروبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پرآرمی چیف جنرل قم جاوید باجوہ، چینی سفیر یاو جنگ، وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

خصوصی اسپتال250بیڈز پرمشتمل ہے، این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنےکے لئے اسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے، اسپتال کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔

آئسولیشن اسپتال کی تعمیر پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ فخر ہےآئسولیشن اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں، اسپتال کم مدت میں بناناپاکستانی حکومت کےلئےمعجزہ ہے۔

چینی سفیر نے بیان میں کہا کہ کوروناسےمتعلق این سی اوسی جوکام کررہاہےاس کامشاہدہ کیا، این سی اوسی کاکمانڈنگ سسٹم کوروناکوکنٹرول میں مدد دے رہا ہے اور پختہ یقین ہےپاکستان کوروناوباسےبہت جلدچھٹکارا پالےگا۔

Comments

- Advertisement -