The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم، فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا چاند دیکھنے سے لے کر ستاروں سے آگے کے جہاں آپ خود ایکسپلور کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم 6 سے 8 ماہ میں قائم ہوگا، صوبائی حکومتوں سےبھی کہا ہے اسپیس میوزیم بنائیں، چانددیکھنے سے لے کرستاروں سےآگے کےجہاں آپ خود ایکسپلور کرسکیں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہے، پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلے مرحلے میں50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں