پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

تاریخی لمحات: پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی ملنے کا جشن آج منایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی ملنے اور 1 ارب درختوں کاہدف مکمل ہونے کا جشن آج منایاجائے گا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف اور اہم اعلانات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آج ماحولیات کےعالمی دن کی میزبانی کر رہا ہے، ماحولیات کےعالمی دن کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹراسلام آبادمیں ہوگی مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، کنونشن سینٹرکو پودوں،پھولوں، سبزپتوں سے سجا دیا گیا ہے۔

تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شوروایتی رقص بھی پیش کیا جائے گا ‌اور گلوکار ابرارالحق خصوصی نغمہ پیش کریں گے جبکہ تقریب میں چینی صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مبارکباد کے پیغامات بھی نشر کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف اور اہم اعلانات کریں گے جبکہ ایونٹ میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست موٹر بائیک اورالیکٹرک کارمتعارف کرائی جائےگی ۔

تقریب میں سیاسی و حکومتی شخصیات،وزرا،غیرملکی سفیر شریک ہوں گے جبکہ معاون خصوصی ملک امین اسلم اورفیصل جاویدبھی خطاب کریں گے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کنونشن سینٹرکا دورہ کرکے تقریب کی تیاریوں کاجائزہ لیا ، اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیات میں نمایاں مقام حاصل کیا ، ماحولیات سےمتعلق دنیاپاکستان کےاقدامات کوقدرکی نگاہ سےدیکھ رہی ہے، دنیا کی میزبانی بڑا اعزازہے، وزیر اعظم آج اہم اعلان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں