تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘پاکستان اسی سال 120 الیکٹرک بسیں امپورٹ کرے گا’

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی پالیسی لے کر آرہے ہیں اور 120  الیکٹرک بسیں اسی سال امپورٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوشش ہے اسلام آبادپہلاشہر بنےجہاں ٹرانسپورٹ مکمل الیکٹرک ہو اور ہمارے طالبات کیلئے ڈیزائنڈ بائیکس لیکر آئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 120 الیکٹرک بسیں اسی سال امپورٹ کریں گے ،فوااگلے سال سے ان بسوں کی اسمبلی شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لیتھیم بیٹریزاتنی تگڑی ہوں گی کہ ہر گھر اپنی بجلی گھر بناسکےگا، پاکستان میں متبادل توانائی کی پالیسی لے کر آرہے ہیں، 10 سال میں اپنی متبادل توانائی بناسکیں گے، اگر ہم اپنی بیٹریاں نہیں بناسکے تو آئندہ 20سال بھی ضائع کریں گے۔

بھنگ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا زخمی افراد میں شدید درد کو کنٹرول کرنے میں بھنگ کا مواد اہم کردار ادا کرتا ہے، چین اور کینیڈا میں ہزاروں ایکڑ پر اس کی کاشت کی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھنگ کومختلف دواؤں میں بھی استعمال کیاجاتاہے، اس کودوران کھیل چوٹ لگنےپربھی استعمال کی جاتا ہے ، پوٹھوہار کاعلاقہ بھنگ کی پیداوار کے لیے موزو ں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کپاس کی جگہ بھنگ نے لینی ہے ،چاہتے ہیں کہ اگلے تین سال میں بھنگ کی مارکیٹ پاکستان کو ایک ارب ڈالرز دے سکے۔

Comments

- Advertisement -