اسلام آباد : پاکستان پہلی بار عالمی کرپٹو فورمز پر اعلیٰ سطحی نمائندگی کرے گا، اس نمائندگی کو تاریخی اور بے مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی اور ابوظبی میں ہونے والے عالمی کرپٹو ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کریں گے۔
بلال بن ثاقب بائیننس بلاک چین ویک میں بھی شرکت کریں گے، جس میں امارات کے وزیر برائے اے آئی عمر سلطان بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی عالمی سطح پر اب بڑی انٹری کر رہی ہے اور اس نمائندگی کو تاریخی اور بے مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اقدام سے پاکستان عالمی انوویشن ایکوسسٹم میں شمولیت کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔
ایونٹ میں عالمی شخصیات جن میں مائیکل سیلر اور سی زی بھی شامل ہیں، شرکت کریں گی


