اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

شہباز شریف کا دورہ ، پاکستان کا سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکیج کی درخواست کا امکان ہے جبکہ نئی حکومت چین ، قطر ، یو اے ای سے بھی مالی امداد کیلئے درخواست پر غور کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکیج کی درخواست کا امکان ہے۔

سعودی پیکیج کا حجم 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.4 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس ،ادھار تیل پر4ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے ، اس میں3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جبکہ 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اور 1ارب 20کروڑ ڈالرتیل سہولت کی درخواست ہوگی۔

نئی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم 6 سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کی پہلے ہی درخواست کی ہے جبکہ چین ، قطر ،یواےای سے بھی مالی امداد کیلئے درخواست پر غور کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں