منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات! بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے حکومتی کوششیں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے کوششیں تیز کردی ، وزارت خزانہ ریلیف کیلئےآئی ایم ایف کومنانےکی کوشش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے جائزہ مذاکرات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ہر ممکن رعایت حاصل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ سے بچنے کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعے آمدن میں اضافہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہوگی۔

وزارت خزانہ سیلاب کے نقصانات کی بنیاد پر بھی آئی ایم ایف کو ریلیف دینے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مذاکرات میں ستمبر میں سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کا معاملہ بھی مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں کمی اور ٹیکس شارٹ فال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے مزید نئے ٹیکس نہ لگانے کے لیے بھی رعایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ سیلاب کے باعث متاثرہ ٹیکس آمدن اور وفاقی حکومت کے اخراجات میں ممکنہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جبکہ معاشی ترقی کی شرح کے ہدف میں معمولی کمی پر بھی مذاکرات متوقع ہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں