The news is by your side.

Advertisement

3000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا بڑا اعلان

اسلام آباد : پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے پاکستان میں بی پی او قائم کرنے کا اعلان کردیا ، منصوبےسے5 سال میں 3000 سے زیادہ ملازمتیں پیداہوں گی اور سالانہ100ملین ڈالر زرمبادلہ کی آمدنی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹوبیکوکمپنی نےبی پی او قائم کرنیکااعلان کیاہے، کمپنی نے بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کو پاکستان منتقل کیا ہے، پاکستان کا مقابلہ بھارت، بنگلا دیش اور دیگرممالک سے تھا۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ منصوبےسے5 سال میں 3000 سے زیادہ ملازمتیں پیداہوں گی جبکہ یہ منصوبہ ٹیلنٹ انکیؤ بیٹر کے طورپر بھی کام کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے پاکستان کی سروسز کی برآمدات بھی بڑھیں گی اور سالانہ 100ملین ڈالر زرمبادلہ کی آمدنی ہوسکے گی۔

مشیر تجارت نے برطانوی امریکن ٹوبیکواورپاکستان ٹوبیکوکمپنی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس نے بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ کو پاکستان منتقل کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں