تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان سرفہرست

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کے دو بڑے شہر پہلے پانچ آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 تک کی شرح آلودگی کے اعتبار سے انتہائی مضر صحت ہے اور پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں آلودگی کی شرح 391 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی میں شرح آلودگی 225 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس چارٹ کے مطابق کراچی میں آلودگی کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرزتک پہنچ گئی ہے.

Comments

- Advertisement -