تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غیر ملکی سیاح پاکستان کے ان 9 مقامات پر ضرور جائیں، برطانوی رپورٹ

لندن: سیاحت اور ثقافت پر نظر رکھنے والے برطانوی جریدے ’ونڈر لسٹ‘ نے پاکستان کو سال 2020 کے لیے پرکشش ملک قرار دیتے ہوئے 9 مقامات کی نشاندہی کر کے غیرملکیوں کو وہاں جانے کا مشورہ دے دیا۔

ونڈر لسٹ کی جانب سے آئندہ سال کے لیے سیاحت کے پرکشش مقامات کی فہرست بھی جاری کی گئی جس میں پاکستان کے 9 مختلف مقامات کو پرکشش ترین قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں پاکستان کے نو مختلف مقامات کا انتخاب کیا ہے جن میں ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑ، سبزے سے ڈھکی وادیاں اور سنہری ریت کے میدان سمیت پتھریلے پہاڑ بھی شامل ہیں۔

برطانوی جریدے نے پاکستان کے جن حسین مقامات کا تعین کیا گیا اُن میں بلتورو گلیشیئر، آزادی کشمیر کی وادیٔ نیلم، جھیل سیف الملوک، وادیٔ ہنزہ، عطاآباد جھیل، ہنگول نیشنل پارک، ویسوئی پلینس، ٹرینگو ٹاور اور تھر کے صحرا شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مذکورہ علاقے قدرتی خوبصورتی کے حامل اور غیر معمولی مقامات ہیں جہاں سیاحوں کو مقامی لوگوں کا رش نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی جریدے کی رپورٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے، پاکستان کا دامن غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات سے بھرا پڑا ہے‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ کے معروف جريدے ‘کونڈے نیسٹ ٹريولز’ نے پاکستان کو 2020 ميں سياحت کے لیے بہترين ملکوں ميں اولين قرار ديا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں چین اور نیپال سے زیادہ بلند پہاڑ موجود ہیں جو سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں، پرکشش سیاحتی ملکوں کی فہرست میں برطانیہ دوسرے، کرغزستان تیسرے، آرمینیا چوتھے اور برازیل پانچویں نمبر پر تھا۔

Comments

- Advertisement -