ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاک سری لنکا دوسرا معرکہ آج دمبولا میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا، بدھ کی شب کھیلے جانے والے میچ میں اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں شاداب خان نے حاصل کی تھی جبکہ ابرار احمد نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹیم کی پہلے میچ میں کارکردگی سے کافی خوش ہیں، اگرچہ انھوں نے قدرے ناقص فیلڈنگ پر تشویش ظاہر کی مگر ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ ٹیم نے بہت ہی زبردست پرفارم کیا، جس انداز میں ہم نے گیند کے ساتھ آغاز کیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

رپورٹس کے مطابق اسٹمپس پر اٹیک نے ہی ہمیں کھیل پر کنٹرول کا موقع فراہم کیا، جس کے بعد اسپنرز آزمائے، اگرچہ فیلڈ میں کچھ سستی دکھائی دی مگر مجموعی طور پر کارکردگی بہتر رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، شاداب خان اور محمد نواز آل راؤنڈر ہیں،ان کی وجہ سے ہمیں مختلف آپشنز ملتے ہیں، صائم ایوب نے تو بولنگ ہی نہیں کی، ہم نے گزشتہ 6 ماہ ان بولرز کی بولنگ میں بہتری پر صرف کیے، اس لیے اب ان میں سے انتخاب کرنا قدرے دشوار ہے۔

مائیک ہیسن نے بیٹنگ یونٹ کو بھی سراہتے ہوئے ان دنوں بگ بیش میں مصروف بابراعظم کی بھی تعریف کی۔

’آج کے میچ سے نظر آتا ہے پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی‘

انھوں نے کہا کہ بابر ہمارے بیٹنگ گروپ میں توازن لائے، ہمارے پاس بہت سے اسٹروک پلیئرز ہیں اور بابرسب کو جوڑ کر رکھنے کا کام انجام دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں