تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پاکستان اور ترکی کا مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف ترکی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ترک صدر رجب طیب اردوان کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ترک صدرکی پارلیمنٹ سے تقریرکو پسند کیا ہے، ترک صدر اگر آج یہاں الیکشن لڑے تو کلین سویپ کرلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز بلندکرنے پر ترک صدر کا شکرگزار ہوں، کشمیری 6 ماہ سے ایک جیل میں بند ہیں، سیاسی رہنما قیدوبندمیں ہیں، کشمیر متنازع علاقہ ہے، کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں رکھاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو ایم او یوز دستخط ہوئے اس کے ذریعے پاک ترک تعلقات کا نیا دور آرہا ہے، آج جو معاہدے ہوئے اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، پاکستان جن علاقوں کوترقی دینا چاہتا ہے ان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پرترک صدر کے مشکور ہیں، کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اس پر شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم ترکی کی عالمی ہر سطح پر مکمل حمایت کرتے ہیں اور ایف اے ٹی ایف میں انقرہ نے ہماری حمایت کی جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے علاوہ میڈیا کے ذریعے ثقافتی مسائل کا بھی مقابلہ کریں گے اور ترک فلم انڈسٹری سے فائدہ اٹھائیں گے، ترک فلم انڈسٹری کی فلمیں اور ڈرامے مقامی میڈیا پر نشر کیے جائیں گے جو اسلامو فوبیا کی حوصلہ شکنی پر مبنی ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی سیاحت سے سالانہ 35 ارب ڈالر کماتا ہے اور سستے گھر بنانے میں تجربہ رکھتا ہے اس لیے دونوں شعبوں میں اس سے استفادہ کریں گے۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بہترین استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں بھرپور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا تین سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر دلی مسرت ہے اور تعلیم، مواصلات، صحت، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدے پاک ترک قریبی تعلقات کا مظہر ہیں۔

رجب طیب اردوان نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون گہری دوستی کا عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار بہترین ہے۔

Comments

- Advertisement -