تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 133 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے افغانستان انڈر 19 کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 238 رنز بنائے، سمیر منہاس56 اور عثمان خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغانستان انڈر 19 کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 31 ویں اوور میں 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، عمر زیب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تین ملکی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ لیگ، چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنادی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




