پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایشیا کپ میں پاکستان اور یواےای کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(17 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کے آج کے پاکستان اور یو اے ای کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے ہٹانے سے آگاہ کردیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو آفیشل جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو میچ نہیں کھیلیں گے، ذرائع کا کہنا ہے پائی کرافٹ کی جگہ ویسٹ انڈیزکے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری لگانےکی کلئیرنس مل گئی ہے، جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور یواے ای کا اہم میچ ساڑھے سات بجے شیڈول ہے دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین شیڈول میچ کا جاری کردہ پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹادیا۔

اے سی سی پوسٹر می کہا گیا تھا مطابق آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو اور ڈائی میچ شیڈول ہے، آج کے میچ کے لئے تمام تیاری مکمل ہے تاہم تھوڑی دیر بعد پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹادیا۔

بھارتی کپتان نے ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

یاد رہے کہ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان "نو ہینڈ شیک” کے واقعے سے شروع ہونے والا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب پاکستان نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی بات کی۔

بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف میچ میں اسپورٹ مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے، اور ٹاس کے دوران بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔

میچ کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملائے اور بھارتی کھلاڑی سیدھا اپنے ڈریسنگ روم چلے گئے تھے، احتجاجاً قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ بعد ازاں، پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں