The news is by your side.

Advertisement

پاکستان برطانیہ باہمی تعاون کے فروغ پررضامند

اسلام آباد: پاکستان اوربرطانیہ مختلف میدانوں میں تعاون کے فروغ کے لئے تین سالہ روڈمیپ تیارکرلیا ہے۔

اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اوربرطانوی سیکرٹری داخلہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی جہاں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ کچھ ہفتوں میں شروع ہوگا۔

برطانوی سیکرٹری داخلہ فلپ ہیمنڈ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے انتہائی خوشگوارتعلقات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشتگردمشرقی افغانستان سے آکر پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں کوپاک بھارت تعلقات پرحاوی نہیں ہونے دینا چاہئیے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں