بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 نومبر 2025): پاکستان اور برطانیہ نے تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ نے میٹریلز سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

شراکت داری کا مقصد پاکستان کی تحقیقی صلاحیت کو مضبوط بنانا، علمی مہارت کو فروغ دینا اور سائنسی شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ملازمت : پاکستانیوں کیلیے ویزا شرط مزید سخت

اس معاہدے پر دستخط لندن میں ایک تقریب میں کیمبرج انٹرپرائز لمیٹڈ برطانیہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے درمیان ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ انہوں نے شراکت داری کو پاکستان کی علمی معیشت کی تعمیر کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس تعاون سے پاکستان کی یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی جامعات کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور تعلیمی وظائف اور ٹیکنالوجی شراکت داروں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں